آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی ٹی آئی میں اختلافات عروج پر، عمران خان کو کون رہائی دلوائے گا؟ خواجہ آصف کی تنقید

Super Admin

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پوری جماعت آپس میں اختلافات اور لڑائیوں کا شکار ہے، ایسے حالات میں یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کیسے رہائی دلوائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی کے بعض رہنما چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی سیاسی دکانداری چلتی رہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پوری جماعت ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہے، ایسے میں عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ ان کے مطابق اس نوعیت کے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔

خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی درخواست پر بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ماضی میں جیل میں قید اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دوسروں کی تکلیف پر ہنسنے والوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عمران خان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.