ملک بھر میں رات کے وقت سردی بڑھنے کی پیشگوئی، پنجاب میں دھند اور اسموگ کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ چھانے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔
موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ رات کے وقت لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں دھند اور اسموگ چھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جھنگ، خانیوال، ملتان اور بہاولپور کے بعض علاقوں میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.