آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ماہانہ آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Super Admin

اسلام آباد: پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملکی آئی ٹی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں یہ شرح 4.1 فیصد زیادہ رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران بھی آئی ٹی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس عرصے میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ سالانہ بنیادوں پر ان میں 20.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.