آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی جیل میں سہولیات یقینی بنانے کا حکم

Super Admin

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے طبی ضروریات پوری کرنے اور دیگر مسائل فوری حل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے سے متعلق درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ان کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو اس کا انتظام کیا جائے، جبکہ سیل میں سہولیات سے متعلق شکایات بھی دور کی جائیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی دلائل کا آغاز نہیں کیا۔ سماعت کے شروع میں لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایک نئی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کی موجودہ طبی صورتحال تشویشناک ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ وہ بینائی سے بھی محروم ہو سکتی ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.