افغانستان میں عسکریت پسند گروہوں کی موجودگی رکن ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہے، سربراہ سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی وجہ سے رکن ممالک کو سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان سے باہر دیگر خطوں کو بھی نشانہ بنانے پر توجہ دے رکھی ہے، جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک شدید خطرہ بنی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق ان عسکریت پسند گروہوں کو طالبان کی جانب سے لاجسٹیکل اور عملی مدد میسر ہے، اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد مہلک حملے کیے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ابھرتے اور بدلتے ہوئے خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.