آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

یمنی حوثیوں کی سعودی عرب پر تازہ میزائل یلغار، اتحادی افواج نے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

Super Admin

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں میں مزید تیزی آگئی ہے، تاہم سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین بیلسٹک میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے۔

سعودی اتحاد کے بیان کے مطابق جازان، ابہا اور خمیس مشیط کے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ پانچ بارود بردار ڈرونز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ جازان میں مار گرائے جانے والے دو میزائلوں کے ٹکڑے الشقیق کے علاقے میں آ گرے، جبکہ السلیل اور نجران کے خطوں میں بھی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جوابی کارروائی کے طور پر سعودی اتحادی افواج نے یمنی دارالحکومت صنعا سمیت صعدہ اور تعز میں حوثی جنگجوؤں کے مراکز پر شدید فضائی بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں باغیوں کی میزائل تنصیبات کو ہدف بنایا گیا، جبکہ الحدیدہ بندرگاہ پر موجود ڈرون و میزائل لانچنگ پیڈز اور گولہ بارود کے ذخائر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف زمینی و فضائی کارروائیوں میں 193 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الجوف اور مارب کے محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں کو 31 فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.