پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران 94 لاکھ سائبر حملے ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد: پاکستان کے ڈیجیٹل نظام پر سائبر حملوں کی شرح میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک برس کے دوران تقریباً 94 لاکھ سائبر حملوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ بارہ ماہ میں ملک کے اندر فعال مختلف اداروں کی ڈیوائسز اور آن لائن سسٹمز کو نشانہ بنانے والی لگ بھگ 94 لاکھ سائبر دراندازیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2025 سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کمپنی 'کاسپرسکی' کے 24 فیصد صارفین کو مقامی ڈیوائسز کے ذریعے پھیلنے والے خطرات کا سامنا رہا۔ ان حملوں میں یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز اور انکرپٹڈ فائل انسٹالرز کے ذریعے سسٹم میں داخل ہونے والے وائرس اور دیگر نقصان دہ سافٹ ویئر (مالویئر) شامل تھے۔
اس کے علاوہ اسی مدت کے دوران ملک کے 15 فیصد صارفین انٹرنیٹ یا ویب پر مبنی سائبر خطرات کا شکار ہوئے۔ ان آن لائن حملوں میں 'فشنگ' (جعلی ویب سائٹس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات کے ذریعے خفیہ معلومات ہتھیانے کی کوشش) اور ایسی غیر محفوظ ویب سائٹس شامل ہیں جو صارفین کے ذاتی و حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر کے اسے خطرے سے دوچار کر سکتی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.