آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

دہشت گردی پر بات ثبوتوں کے ساتھ ہوگی، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو دوٹوک مؤقف

Super Admin

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس حوالے سے گفتگو ہمیشہ ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ پورا خطہ اس سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے اور اشتعال انگیز بیانات دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پاکستان متعدد مرتبہ بھارت سے دہشت گردی کے حوالے سے شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھی اس حوالے سے شواہد موجود ہیں، جن کا تبادلہ دونوں ممالک باہمی طور پر یا کسی مناسب عالمی فورم کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر سنجیدہ اور شواہد پر مبنی بات چیت ہی مسئلے کے حل کی جانب پیش رفت کر سکتی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.