بہاولپور میں افسوسناک حادثہ، پتھروں سے بھرا ٹرک منی ٹرک پر الٹ گیا، 7 افراد جاں بحق
بہاولپور: خیرپور ڈاہا کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر پتھروں سے لدا ہوا ایک بڑا ٹرک الٹ گیا، جس کے باعث منی ٹرک میں سوار افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت منی ٹرک پر مجموعی طور پر 9 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ایکسیویٹر کی مدد سے نکالی گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا منی ٹرک خیرپور ڈاہا سے بہاولپور کی جانب جا رہا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.