خاندانی جائیداد پر کسی ایک فرد کا قبضہ ناممکن، سپریم کورٹ نے وراثتی حقوق کا تحفظ یقینی بنا دیا
اب خاندان کا کوئی ایک فرد باقی تمام حقداروں کی وراثتی جائیداد پر قبضہ نہیں جما سکے گا، کیونکہ سپریم کورٹ نے خاندانی جائیداد کے تنازعات نمٹانے کے لیے اہم قانونی اصول طے کر دیے ہیں۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ محض وقت گزر جانے سے وراثت میں کسی بھی حقدار کا حق ختم نہیں ہوتا۔ اگر کسی وارث کو اس کا حصہ نہیں ملتا تو وہ چھ سال کے اندر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، اور اس مدت کا شمار اس دن سے ہوگا جب متاثرہ فرد کو اپنے حق سے محرومی کا علم ہو گا۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی وارث کو اندھیرے میں رکھ کر یا لاعلمی کا فائدہ اٹھا کر اسے جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر قانونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وراثتی جائیداد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وراثت کی وقت پر تقسیم تمام ورثا اور متعلقہ سرکاری اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور مؤثر قوانین بنانے سے خاندانی جائیداد سے جڑے تنازعات کو جلد حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.