آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بنگلا دیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کو فوری واپس بھیجنے کا مطالبہ

Super Admin

بنگلا دیش نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو فوری طور پر ملک کے حوالے کرے۔

بنگلا دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ شمع عبید اسلام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ کو قتل کے احکامات جاری کرنے کے جرم میں سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان کے مطابق بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا باقاعدہ معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت شیخ حسینہ اور دیگر سزا یافتہ سابق وزرا کی واپسی کے لیے متعدد مرتبہ تحریری درخواستیں بھی بھیجی جا چکی ہیں۔

شمع عبید اسلام کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کو توقع ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے حوالگی کے عمل کو جلد مکمل کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیخ حسینہ کی بنگلا دیش آمد پر انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بنگلا دیشی وزیر مملکت نے تیرہ لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی بحفاظت اور باعزت اپنے وطن واپسی کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.