آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ہم نے تو ہمیشہ سینہ تان کر اور کھلے چہرے کے ساتھ سیاست کی ہے، آپ اپنی فکرمندی کریں: رانا ثنااللہ کا محسن نقوی کو کرارا جواب

Super Admin

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کھلے دل اور صاف چہرے کے ساتھ حالات کا سامنا کیا ہے، بہتر ہوگا کہ وہ اپنی فکر خود کریں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کیا محسن نقوی قائداعظم ہیں کہ میں گزشتہ تین برسوں سے ان کی شخصیت پر تبصرے کرتا رہوں؟ میں نے نہ کبھی ان کی ذات کو نشانہ بنایا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کروں گا۔ وہ جو کچھ ہیں سب کے سامنے ہیں، اس پر کسی تبصرے کی گنجائش ہی نہیں۔ تاہم بطور کابینہ ساتھی اور ایک سیاسی کارکن، ان کی سرکاری کارکردگی پر بات کرنا میرا جمہوری حق ہے، اور میں نے انہیں ہمیشہ وزیر داخلہ ہی کہا ہے، کبھی چیئرمین پی سی بی کہہ کر مخاطب نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مجھے منہ چھپانے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، حالانکہ مجھے تو کبھی منہ چھپانے کی نوبت ہی نہیں آئے گی کیونکہ ہم نے ہمیشہ سینہ اور چہرہ کھلا رکھا ہے۔ آپ اپنی فکر کریں کہ جب آپ کو منہ چھپانے کی ضرورت پیش آئے تو آپ اس قابل رہیں، مجھے ایسی کسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں وزیراعظم کے حوالے سے غیر ضروری اور غیر متعلقہ باتیں کیں جن پر میں نے اعتراض اٹھایا۔ میں نے واضح کیا تھا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا ہے اور باہمی اتفاق رائے کے بغیر اس پر پیش رفت ممکن نہیں، لیکن انہوں نے بے جا بیانات دے کر معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور اب یہ ایشو متنازع حیثیت میں پارلیمنٹ کے سامنے آئے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.