آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایلو ن مسک کا بڑا خلائی منصوبہ: امریکہ نے اسپیس ایکس کو 10 لاکھ سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت دے دی

Super Admin

امریکی انتظامیہ نے ایلون مسک کے خلائی ادارے 'اسپیس ایکس' کو مدار میں دس لاکھ سیٹلائٹس روانہ کرنے کا باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس تاریخ ساز اقدام کے تحت ان سیٹلائٹس کو خلا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کے طور پر بروئے کار لایا جائے گا، جس سے اے آئی کمپیوٹنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومتی شرائط کے تحت، اسپیس ایکس کو مجموعی طور پر 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کا لائسنس دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ نومبر 2035 تک ابتدائی طور پر ایک لاکھ سیٹلائٹس کو خلا میں فعال کر دے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.