آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر، میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر 1 لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے

Super Admin

پاکستان میں ری سائیکل موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی درخواست پر ایسے ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر فعال اور منسوخ شدہ موبائل نمبرز پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس سائبر فراڈ اور آن لائن دھوکہ دہی کا بڑا ذریعہ بن رہے تھے، جس کے باعث ان اکاؤنٹس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ ری سائیکل موبائل نمبرز موجود ہیں، جن میں سے ایک کروڑ نمبرز کا ڈیٹا پی ٹی اے کی جانب سے میٹا کو فراہم کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان غیر فعال نمبرز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی شناخت اور بندش کے لیے طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہر ماہ 5 ہزار ری سائیکل نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھیجی جائیں گی، جن پر موجود اکاؤنٹس مرحلہ وار بند کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال موصول ہونے والی شکایات میں سے میٹا نے 82 فیصد شکایات کا ازالہ کیا، جبکہ ری سائیکل نمبرز کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.