جنرل وقار الزمان بنگلہ دیشی آرمی چیف بنے، حسینہ واجد کے استعفے کا اعلان کیا

بنگلہ دیش میں جنرل وقار الزمان کا قیام: حسینہ واجد کے استعفے کا اعلان اور مظاہرین کے لیے پیغام

حسینہ واجد کے استعفیٰ کا اعلان کرنے والے بنگلہ دیشی آرمی چیف کون ہیں؟
جنرل وقار الزمان بنگلہ دیش کے فوجی سربراہ بننے کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں سرخیوں میں آ گئے ہیں
آج، انہوں نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا اعلان کیا، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہرو ں کے بعد آج حسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت پہنچ گئیں ہیں ۔
ہزاروں کی تعداد میں شہری دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر نکل آئے ۔
جبکہ بھاری تعداد میں مظاہرین شیخ حسینہ واجد کے گھر میں بھی گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی ۔
جنرل وقار الزمان نے میدان سنبھالا اور حسینہ واجد کے استعفیٰ کا اعلان کیا ۔
اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ عبوری حکومت کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا۔
آرمی چیف نے اپنے قوم سے خطاب میں مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔
اور یقین دلایا کہ مظاہروں میں مارے جانے والوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں