ملتان(کرائم رپورٹر ) عامر ڈوگر کی الیکشن کمپین کے دوران چاول نہ ملنے پر لوگوں میں جھگڑا گولیاں چل گئیںذرائع کے مطابق ‘نیو ملتان کے علاقے موبائل مارکیٹ گلشن مارکیٹ جہاں پر رانا سلیمان اور اکرم جو عامر ڈوگر کی الیکشن کمپین میں آئے ہوئے تھے بتایا گیا ہے کہ اس دوران چاول تقسیم کئے گئےتو مذکورہ افراد میں چاول چھیننے کے باعث آپس میں جھگڑا ہوگیا،جو قریبی لوگوں نے ختم کر وا دیا-بعد ازاں اکرم نے سلیمان کا S بلاک تک پیچھا کیا اسے روک کر گالیاں دی اور ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیامتعلقہ پولیس نے اطلاع پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔