علی محمد خان: پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے کی تشویش

ایوان میں احتجاج: علی محمد خان کا پروڈکشن آرڈر پر عدم عمل درآمد پر موقف

ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔
سیشن کے دوران ہمارے ارکان کو پکڑ کر لیکر جا رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے تحت ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے دیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے اندر سے کسی کو نہیں اٹھایا، فوٹیجز آچکی ہیں۔
، ہم نے اسد قیصرکا بطوراسپیکر دور بھی دیکھا ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں