ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کا شکار: گالف کلب کے قریب واقعے کی تفصیلات

ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ: گالف کلب کے قریب فائرنگ کا تبادلہ اور موجودہ صورتحال

گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی۔
سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔
امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہےکہ جھاڑیوں میں ایک اےکے 47 گن ملی ہے۔
مبینہ طور پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی۔
جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں