ملتان ( سپیشل رپورٹر)عام انتخابات 2024 کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بندرہی موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل 8بجے سے شروع ہوا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بندرہی۔ذرائع کے مطابق کراچی ، لاہور کے مختلف علاقوں میں جزوی سروس معطل ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ملتان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر رہی ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ایبٹ آباد میں موبائل سروس متاثر رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔