ملتان (سپیشل رپورٹر) مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 176 کے 315 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوابزادہ افتخار احمد نے میدان مار لیا نوابزادہ افتخار احمد نے 53801 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)کے امیدوار باسط سلطان بخاری نے 43646 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رھے جبکہ آزاد امیدواروں میں نادیہ نے35518 اور قسور لنگڑیال نے 32226 ووٹ حاصل کئے یاد رھے قصور لنگڑیال اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) سے الیکشن جیت چکے ہیں مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 176 میں ٹوٹل 315 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جن میں ٹوٹل ووٹوں کی تعداد 446099 تھی ان میں 237961 ووٹ مردوں کے جبکہ خواتین کے 208138 تھے این اے 176 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 227979مردوخواتین نے ووٹ ڈال کر حق رائے کا استعمال کیا جس میں سے 9566 ووٹ خارج ھوے جس کے بعد شرح 53.25 فیصد رھی۔