مریم نواز طلباء کیلئے ای بائیکس سمیت تعلیمی منصوبے لے آئیں
طلباء کیلئے ای بائیکس سمیت دیگر منصوبے لارہے ہیں، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے طلباء کیلئے سکالرشپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر منصوبوں کو لارہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اسکولوں کی 36 طالبات نے سماجی تنظیم کی سربراہ عنبرین عجائب کی قیادت میں ملاقات کی۔
جس کے دوران مریم نواز نے وفد میں شامل خصوصی طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہارشفقت کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان کیا۔
مریم نواز نے بچیوں کو وویمن ورچوئل سٹیشن، پینک بٹن اور سیفٹی ایپ بارے آگاہ بھی کیا ۔
اس موقع پر گرلز اسکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے اور اسکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر اتفاق کیا گیا۔
جبکہ طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں