“پولیس ترمیمی ایکٹ 2024: وزیر اعلیٰ کے پی کے اختیارات کی واپسی”

“پولیس ترمیمی ایکٹ 2024: عوامی ریلیف کے لیے نئے اقدامات”

پولیس ترمیمی ایکٹ، وزیر اعلیٰ کے پی سے اختیار واپس لے لیا گیا
پشاور: مجوزہ پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 پر پولیس افسران کے تحفظات کے بعد پولیس حکام اور قانونی ماہرین کی مشاورت سے نیا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔
ڈرافٹ کے متن کے مطابق پولیس ایکٹ سیکشن 9 کے تحت وزیر اعلیٰ سے اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔
آر پی اوز، ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے سمری کے ذریعے کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور انٹرنل پوسٹنگ ٹرانسفر آئی جی پی کا اختیار ہوگا۔
متن کے مطابق پبلک سروس کمیشن میں ایم این ایز، ایم پی ایز شامل ہوں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا،۔
پبلک سیفٹی کمیشن کے ممبران کی تعداد 3 کی بجائے 5 اور دورانیہ 3 سے 4 سال ہوگا۔
سیفٹی کمیشن کے آزاد ممبر کو حکومت نامزد کرے گی۔
باقی ممبران پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور صوبائی محتسب نامزد کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں