نریندر مودی کا ایس سی او اجلاس میں نہ آنا افسوسناک ہے: نواز شریف

شنگھائی کانفرنس: نواز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات کی خواہش

نریندر مودی ایس سی او اجلاس کیلئے پاکستان آتے تو اچھا ہوتا، نوازشریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر شنگھائی کانفرنس میں آتے تو اچھا ہوتا ۔
پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے رائے ونڈ جاتی امرا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ کانفرنس کی کوریج کے لیے پاکستان میں موجود بھارتی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ایس سی او سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔
پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔
نوازشریف نے مزید کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر شنگھائی کانفرنس میں آتے تو اچھا ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں