نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے لکھا کہ نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
, نریندر مودی سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیر اعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ مودی کی تقریب حلف برداری میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ ,
اس پروگرام میں اپوزیشن کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے بھی شرکت کی،
بالی ووڈ کے ستارے اور مشہور صنعت کار مکیش امبانی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔