شہباز شریف کی تقریر: 26 ویں آئینی ترامیم سے ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا
آج تاریخی دن، ثابت ہوگیا پارلیمنٹ عظیم ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج یہ ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ عظیم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری قومی اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے۔
آج چارٹر آف ڈیموکریسی کا ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہوگا۔
پاکستان کی تاریخ میں آج کا دن عظیم دن ہے، آج یہ ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ عظیم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں جمہوری حکومتوں کا خاتمہ کیا گیا، لاکھوں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔
ترامیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی۔
آج اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے آئین میں ایسی ترامیم کی ہیں جن سے ان شاءاللہ ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں