بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات، خواجہ آصف نے شدید تنقید کی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرمناک ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں مبینہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں اور سعودی عرب پر الزامات کو شرمناک قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔
سعودی عرب میں 28 لاکھ پاکستانی روزگار کمارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرمناک ہیں۔
سیاست بچانےکےلیے دوست ملک الزامات انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
بشریٰ بی بی نے متنازع بیان سیاست کی ڈوبتی کشتی بچانےکے لیے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے مذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں۔
بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، اگر وہ شریعت ہیں تو اللہ ہی حافظ ہے ہمارا، بشریٰ بی بی نے مذہب کی بھی توہین کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں