“روس نے طالبان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی یقین دہانی کرادی، افغان حکام سے بات چیت”
روس کی طالبان کو ’بلیک لسٹ‘ سے نکالنے کی یقین دہانی
روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے افغان عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔
اور انہیں یقین دلایا کہ ماسکو جلد ہی طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔
روسی وفد کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا جب چین اور ایران کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
، ان ممالک کے خصوصی نمائندے ان دنوں کابل میں موجود ہیں۔
یہ پیش رفت ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکی حریف ممالک کے نمائندوں کی غیر معمولی سیاسی میٹنگ کی نشاندہی کر رہی ہے۔
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کابل میں نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان وفد سے ملاقات کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں