سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور، سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

عارف علوی کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

سابق صدر عارف علوی کی 3مقدمات میں ضمانت منظور
سابق صدر عارف علوی نے گرفتار ی کےخوف سے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
عدالت نے سابق صدر عارف علوی کی20دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے تین مقدمات میں عارف علوی کی ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے عارف علوی کو50ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید سماعت کیلئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے ،۔
مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا ۔
،پر امن احتجاج کے باوجود مختلف شہروں میں دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
،اب تک کی معلومات کے مطابق عارف علوی کے خلاف میانوالی ،ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں