ملتان(کرائم رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ 2024 کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے سکیورٹی انتظامات کے متعلق نجی ہوٹل میں اہم اجلاس- پولیس کے مطابق اجلاس سی پی او ملتان صادق علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔ سی ٹی او ملتان جلیل عمران خان، ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین، ایس پی سپیشل برانچ یوسف ہارون، اے ایس کینٹ طیب وزیر، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن راؤ طارق پرویز اور دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ملتان پولیس کے سینئر افسران کے علاؤہ پی سی بی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔