اوگرا کا دسمبر کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 2.72 فیصد کمی کر دی

اوگرا کا دسمبر کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سُوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سُوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کے لیے ریگاسفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.72 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
، جو یکم دسمبر سے نافذ ہوگی۔ایس ایس جی سی ایل کے صارفین کے لیے قیمت میں 1.99 فیصد کی کمی کی جائے گی۔
خاص طور پر، ایس این جی پی ایل کے صارفین کے لیے قیمت میں 0.3612 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوگی۔
، جس کے نتیجے میں قیمت 13.2609 ڈالر سے کم ہوکر 12.8997 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں