پیپلزبس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ

“پیپلزبس سروس کے کرایوں میں اضافہ، شہریوں کی طرف سے پرانے کرائے کی بحالی کا مطالبہ”

کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا، مختلف روٹس پر کرائے 20 سے 60 فیصد تک بڑھائے گئے ہیں۔
کراچی کے شہریوں نے یکمشت 30 روپے کرایہ بڑھانے کو ظلم قرار دیتے ہوئے پرانے کرائے برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے مئی 2024 میں پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھتے ہوئے عوام کے کے لیے کرائے کی مد میں 29 کروڑ روپے مالیت سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی منظور دی تھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پیپلز بس سروس کے لیے نگران حکومت کے دوران 50 روپے کرایہ برقرار رکھا گیا تھا۔
اور یہی کرایہ جنوری تا جون 2024 تک مقرر کیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں