رمضان سیال کا اختیارات کا ناجائز استعمال، کلکٹر بھی بے بس؟
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) کسٹم سپرٹینڈنٹ ملتان آفس رمضان سیال بے پناہ اختیارات حاصل کرنے کے بعد وئیر ہاؤس کو مبینہ طور پر ہدف بنا رکھا ہے وئیر ہاؤس میں ضبط کیا گیا کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان پسند و نا پسند کی بنیاد پر فروخت کرنے لگ گیا کسٹم سپرٹینڈنٹ رمضان سیال نے بیٹے کی موبائل شاپ کی آڑ میں بھی نان کسٹم پیڈ موبائل فون فروخت کرانے , شروع کر دئیے ذرائع کے مطابق رمضان سیال کے پاس اس وقت کسٹم ملتان کے چار مختلف چارج ہیں یہ چارج مبینہ طور پر مک مکا کے عوض حاصل کئے گئے تاکہ کسٹم ملتان پر کے انتظامی افسران کو مکمل طور پر گرفت میں رکھا جا سکے انھوں نے کہا سابق کلیکٹر نے مزاحمت کی تو انھیں سپرٹینڈنٹ رمضان سیال کے راستے میں رکاوٹ بننے پر ٹرانسفر کی صورت میں سزا ملی۔
انھوں نے کہا رمضان سیال کا وئیر ہاؤس پر مکمل کنٹرول ہے وئیر ہاؤس پکڑے گئے امپورٹڈ سیگریٹ ، کاسمیٹکس ، دودھ اور کروڑ روپے مالیت کا ضبط کیا گیا سامان انہی سمگلروں کے پاس پہنچ جاتا ہے لیکن اس کے لئے رمضان سیال کو راضی کرنا لازمی ہوتا ہے جس کے بعد نیلامی کی ایسی شرائط تیار کروائیں جاتیں ہیں جن کے ذریعے ضبط کیا گیا سامان انہی سمگلروں کے ہاتھوں چلا جاتا ہے جن سے پکڑا گیا ہوتا ہے انھوں نے کہا بعض موقعوں پر ضبط کیا گیا سامان تبدیل بھی کروا دیا جاتا جس کے بعد انچارج وئیر ہاؤس کو کسٹم سپرٹینڈنٹ ساتھ ملاتا ہے انھوں نے کہا موجود کلیکٹر کسٹم بھی سپرٹینڈنٹ رمضان سیال کے طاقتور اثر و رسوخ سے خوف زدہ ہے کیونکہ ان کے پیش رو کا انجام سامنے ہے انھوں نے رمضان سیال کے بیٹے نے موبائل شاپ بنا رکھی ہے۔
جہاں مبینہ طور پر سمگلڈ سامان دھڑلے سے فروخت ہوتا نظر آتا ہے جو مبینہ طور پر کسٹم سپرٹینڈنٹ رمضان سیال کے ذریعے ہی پہنچتا ہے عموما یہ موبائل تھرڈ پارٹی کے ذریعے خرید کر اپنے بیٹے کی موبائل شاپ پر بھجوا دیتا ہے کسٹم ملتان کے افسران کسٹم سپرٹینڈنٹ رمضان سیال کے اثر و رسوخ کے سامنے انتہائی بے بس ہیں اس حوالے سے جب کسٹم سپرٹینڈنٹ رمضان سیال سے موقف لیا گیا تو انھوں نے کہا میرا کوئی سرپرست نہیں میرٹ پر قائم کرتا ہوں انھوں نے کہا میرے بیٹے کے حوالے سے الزامات بھی غلط ہیں۔
نان کسٹم ملتان آفس کا سپرٹینڈنٹ رمضان سیال نے کلیکٹر کسٹم ملتان کو بھی رمضان سیال کسٹم وائر ہاؤس کے مِیں پکڑے گئے مال امپورٹڈ سگرٹ ،دودھ اور دیگر اشیاء انہی سمگلروں کو فروخت کرنے مِیں ملوث ہے رمضان سیال کے پاس مختلف چارج ہے ، کلکٹر کسٹم چارج واپس لینے سے خوف زدہ ہے رمضان سیال وئیر ہاؤس انچارج سے مل کر پکڑے گئے سامان کو جعلی سامان سے تبدیل کر کے فروخت کرنے مِیں ملوث ہے کسٹم کےایماندار آفیسرز رمضان سیال کے سپریڈٹ ہونے کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں رمضان سیال نے اپنے بیٹے کو موبائل فون شاپ بنا کر دی ہے جس مِیں زیادہ تر سمگلنگ کے فون فروخت ہوتے ہیں چیئرمین ایف بی آر اور وزیر اعظم سے کاروائی کا مطالبہ مؤقف میں رمضان سیال نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں