فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملتان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن

فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے شٹر ڈاؤن، اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے

ملتان (خصوصی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر آ ج 26اپریل مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی اور بھارتی جارحیت ودھمکیوں کے خلاف ملتان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی دھرنے دیے جائیں گے۔
ملتان میں مرکزی احتجاجی اسرائیل اور بھارت مردہ آ باد ر یلی بوہڑ گیٹ چوک پر دن30؛ 11 بجے نکالی جائے گی جس کی قیادت مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اورمرکزی سنیئر نائب صدر واندرون شہر کے صدر حاجی بابرعلی قریشی کی قیادت میں نکالی جائے گی ۔
اس سلسلے میں کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، حاجی بابرعلی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ، بوہرگیٹ سرکل روڈ کے صدر چوہدری ریا ض شاہین، جنوبی پنجاب کے جنرسیکرٹری ذیشان صدیقی،ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،انجمن تاجران پرانی غلہ منڈ پیپر مارکیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری مظلوم فلسطینیوں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر چکی ہے۔
امت مسلمہ کو بھی چاہیے کہ وہ آپس کے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اوربھارت کے خلاف افواج پاکستان کے سا تھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے جنہوں نے 2023 سے مظلوم فلسطینیوں پر غزہ میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی افسوس ناک عمل ہے ۔
جو فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اسی طرح او ائی سی کی بھی کارکردگی قابل ستائش نہیں ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے ملتان سمیت ملک بھر کے تاجر مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کے لیے سراپا احتجاج ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے فیصلہ کن اعلان کرے اور انسانیت کے ناطے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں