“مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے لیے 84 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا”
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے کان کنو ں اور ورکر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں