ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات
ملزم ثنایوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا،مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اُٹھایا،آئی جی اسلام آباد کا دعوی
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےدعوی کیا ہے کہ ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا۔
آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاملزم عمر حیات میٹرک پاس ہے،۔
اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ثنا یوسف کا قتل سانحہ ہےکسی بھی بیٹی کا بے دردی سےقتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا۔
آئی جی علی ناصررضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس نےکیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا۔
،ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجےملزم نے گھر کے اندر5گولیاں ماریں،۔
پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،تفتیش کیلئے 113 کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں۔
،300 سے زیادہ کالز کا تجزیہ کیا گیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں