منی لانڈرنگ کیس: چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔
جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔
مقامی عدالت نے پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، ۔
پرویزالٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، ایف آئی اے لاہور نے ضمنی چالان جمع کروا کررکھا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں