وزیراعظم شہبازشریف کا سیلابی صورت حال سے متعلق ہنگامی اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی صوبے میں سیلابی صورت حال سے پیدا مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سیلابی صورت حال پر ہنگامی اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور پنجاب سیلابی صورت حال پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کہا سیلابی صورت حال کی بروقت پیشگی اطلاع نے قیمتی جانی و مالی نقصان کو بچایا۔
پیشگی اطلاع پہنچانے کا یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔
شہبازشریف نے کہا سڑکوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔
کسی بھی صوبے میں سیلابی صورت حال سے پیدا مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں