سندھ حکومت ہر شعبے کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، بلاول بھٹو

سندھ حکومت ہرشعبے کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ماضی میں ہمیں امن و امان اور دہشتگردی کی سنگین صورتحال کاسامنارہا، –
2008میں پیپلزپارٹی کی حکومت کےدوران روزانہ کی بنیاد پربم دھماکوں اور دہشتگرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کےحوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاسندھ حکومت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے،صحت کی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں۔
بلاول بھٹو نےکہا 18ویں آئینی ترمیم کےبعد جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) صوبے کےحوالےکیاگیا۔
2012 میں جےپی ایم سی میں 1100 بیڈز تھےجو اب بڑھکر 2208 بیڈز تک پہنچ چکے ہیں، ۔
مہنگا ترین علاج بھی غریب شہریوں کو مفت فراہم کیا جا رہا ہے،2020 میں فوڈ کمپلیکس کا دائرہ کار بڑھایا گیا،جہاں روزانہ 500 افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔