پیٹرولیم لیوی میں اضافہ: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگے ہونے کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام ریلیف سے محروم، پیٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کردیا گیا

وفاقی حکومت نےپیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کےعوام کو ایک بار پھر ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔
،تاہم قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
،جس کےبعد پیٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 84 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران پیٹرول پر لیوی میں مجموعی طور پر 24 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے،جو 40 فیصد سے زائد بنتا ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ایک سال کے دوران ڈیزل پر لیوی میں مجموعی اضافہ 16 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو چکا ہے۔
، جس سے ڈیزل پر لیوی میں تقریباً 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔