وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو فون کیا اور حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے پر ان کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو بتایا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اس شعبے میں اپنا تعاون مضبوط کرنا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
-