وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور پاکستان کی ترقی میں چین کے تعاون کو سراہا اور سی پیک فیز 2 پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک فیز 1 کا تعلق انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ہے جبکہ سی پیک فیز 2 معاشی شعبوں کے کام سے متعلق ہوگا۔
پاکستان مالی سال 2025-26 کے دوران چینی پانڈا بانڈز لانچ کرنا چاہتا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔