بغداد میں فوجی اڈے پر دھماکہ، ایک ہلاک، 6 زخمی

بغداد میں فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
عراقی مسلح افواج نے دھماکے میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے میں ایک عراقی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
عراقی مسلح افواج کے مطابق یہ فوجی اڈہ معروف یونٹ کوت الشہدا الحشبی کے زیر استعمال ہے۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔