لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں جنگی مشن پر جانے والے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے العاشیہ میں مار گرائے جانے والے ڈرون کو ہم نے مار گرایا ہے۔
حزب اللہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرایا گیا ڈرون ہرمیس 450 ملٹی پے لوڈ اسرائیلی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کا تھا۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ لبنانی فضائی حدود میں ایک IDF ڈرون کو میزائل سے تباہ کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے درمیان 2006 میں ایک بڑی جنگ لڑی گئی تھی.
اب غزہ جنگ کے دوران وہ چھ ماہ سے زائد عرصے سے ایک دوسرے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہے ہیں۔