قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، وہ اس میگا ایونٹ میں سو فیصد پرفارمنس دیں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں، تمام کھلاڑیوں کا مقصد ہے ٹیم کوفتح دلوانا ۔بابر اعظم نے کہا کہ پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، اس سے قبل بھی ہم ٹرافی لانے کے لیے پرعزم تھے۔
دورے میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں گے، حارث رؤف آرام کے بعد آرہے ہیں، امید ہے وہ اچھی فارم میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کے لیے کیا بہتر ہے، عامر جمال کو بہتری کے لیے وقت درکار ہے اور محمد حارث کو ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں مل رہی تھی۔
ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کا T20 سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔