پاکستان نیوی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 8 ایرانی ماہی گیروں کو ایرانی سفارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو کامیابی سے بچا لیا ہے
اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے سمندر میں کشتیوں میں آگ لگنے کی ہنگامی کال کا بروقت جواب دیا۔ ایرانی کشتی سے تمام 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے بے قابو آگ بجھانے میں اچھا کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاک بحریہ نے ایرانی ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگنے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کھلے سمندر میں بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کی عملی مثال ہے۔