لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئر سول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔