حاجیوں کی آمد کے بعد پہلی حج پرواز 354 سرکاری حاجیوں کو لے کر صبح 9 بجے لاہور پہنچی۔ دوسری حج پرواز190 سرکاری کوٹے کے حجاج کرام کو لےکر ڈھائی بجے لاہور پہنچے گی تیسری حج پرواز 120 عازمین کو لے کر رات 8 بجے لاہور پہنچے گی۔ جدہ سے عازمین کی واپسی کے لیے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔