سی سی ڈی کا ایک دن میں 4 پولیس مقابلے، 6 جرائم پیشہ افراد مارے گئے

پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز کے دوران 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ لاہور: سی سی ڈی نے ایک ہی دن میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس مقابلے لاہور ، قصور ، گوجرہ اور شیخوپورہ میں کیے گئے۔ ، قصور بائی پاس پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ۔ جس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا، ۔ ہلاک دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ گوجرہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ۔ جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے،۔ گرفتار ملزمان قتل، ڈاکے، راہزنی اور بھتے سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں