اسلام آبادڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکا،12 افراد شہید،27 زخمی

اسلام آبادڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کےقریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کےمطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آورکاسرمل گیا،دھماکےمیں زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ،شہید ہونے والے بارہ افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہےپولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےسےمقام سےشواہداکٹھےکیےجارہےہیں۔ پولیس کےمطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں ہوا،دھماکے کی آواز پولیس لائنز ہیڈکوارٹر تک سنی گئی۔ دھماکےکی ابتدائی رپورٹ کےمطابق خودکش حملہ آورپیدل کچہری کےباہر پہنچا،حملہ آور کچھ دیر تک گیٹ کے قریب بیٹھا رہا۔ ،اندر جانے والوں کی چیکنگ جاری تھی،بظاہر لگتا ہےحملہ آور کچہری کے اندر جانا چاہتا تھا،حملہ آور سیکیورٹی چیکنگ کے باعث رک گیا۔ ،جس کے بعد اس نے سڑک پر دھماکے سے خود کو اڑا لیا،دھماکے کے وقت 35 سے 40 افراد موقع پر موجود تھے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔