نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہاز کے عملے کے 22 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ان کے مطابق عملے کو گزشتہ رات بحفاظت منتقل کیا گیا، جنہیں آج باضابطہ طور پر ایران کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ بحری جہاز کو بھی مرمت کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں لایا جا رہا ہے، اور مرمت مکمل ہونے کے بعد اسے اس کے مالکان کے سپرد کر دیا جائے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات، سفارتی روابط اور ثالثی کی کوششوں میں مسلسل سرگرم ہے۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رات گئے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔